پویلین اینڈ کلب کے سینکڑوں ملازمین کے روزگار داو پر لگ گئے،کلب کے ممبران کا عملے کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ

چیف جسٹس آف پاکستان سے سوال ہے کہ ہمیں سستی تفریح سے کیوں محروم کیا جارہا ہے ؟ ہمیں ہمارا حق دیا جائے،معروف اداکارہ ثروت گیلانی

منگل 15 جون 2021 17:45

پویلین اینڈ کلب کے سینکڑوں ملازمین کے روزگار داو پر لگ گئے،کلب کے ممبران کا عملے کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ
 کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2021ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع پویلین اینڈ کلب کے باہر کلب کے سینکڑوں ممبران اور بارہ سو سے زائد عملے کے اراکین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں سول سوسائٹی سمیت فنکار برادری بھی شریک تھی مظاہرہ سپریم کورٹ کے پویلین اینڈ کلب کو منہدم کرنے کے احکامات کے خلاف کیا گیا ،اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کے پر امن مظاہرے پر لاٹھی چارج کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے ،

اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے مظاہرے میں شریک اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ایسا کلب یا تفریح پارک موجود نہیں جو صرف یومیہ پچاس روپئے کے حساب سے اپنے ممبران کو بین الاقوامی سطع کی تفریح سرگرمیاں مہیا کر رہا ہے ،پویلین اینڈ کلب مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس سب کو یکساں طور پر سستی تفریح فراہم کر رہا ہے ،لیکن ہم سے ہمارا یہ حق چھینا جارہا ہے ، ہمیں ڈرایا جارہا ہے ، اُنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے سوال ہے کہ ہمیں اس سستی تفریح سے محروم کیوں کیا جارہا ہے ؟

واضع رہے کہ پویلین اینڈ کلب گزشتہ 25برس سے عوام کو سستی تفریح فراہم کر رہا ہے جہاں سے سالانہ 3بلین سے زائد افراد استفادہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پویلین اینڈ کلب میں اس وقت بارہ سو سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے ۔سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ان تمام افراد کا روزگار داو پر لگ گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 15/06/2021 - 17:45:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :