انڈسٹری میں کسی سے متاثر نہیں ، کومل عزیز خان

صرف ان لوگوں سے متاثر ہوتی ہیں جو انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کیے بغیر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، اداکارہ

منگل 15 جون 2021 18:59

انڈسٹری میں کسی سے متاثر نہیں ، کومل عزیز خان
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کوئی بھی انہیں متاثر کرنے میں کامیاب نہیں رہا ہے، وہ صرف ان لوگوں سے متاثر ہوتی ہیں جو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کیے بغیر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ انڈسٹری میں کس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے طویل جواب دیتے ہوئے انڈسٹری کی خستہ حالی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ہمارے پاکستانی اداکاروں کے بارے میں کیا متاثر کن ہے، ان کی شکل ، پیسے ، یا مزید پیسے کمانے کی تیاری ۔انہوں نے بتایا کہ وہ عبدالستار ایدھی اور ادیب رضوی جیسی شخصیات سے متاثر ہیں ، اور ایسے ہی دیگر ان تمام لوگوں سے متاثر ہیں جو انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کیے بغیر خدمتِ خلق کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/06/2021 - 18:59:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :