شادی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے، اس لئے ایک سے زائد بار کرنی چا ہیے، فیروز خان

سمجھتا ہوںتاخیر سے شادی کی اس سے بھی پہلے شادی کرنی چاہئے تھی،اداکار

منگل 15 جون 2021 19:24

شادی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے، اس لئے ایک سے زائد بار کرنی چا ہیے، فیروز خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ شادی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے، شادی ایک سے زائد بار کرنی چا ہیے۔

(جاری ہے)

فیروز خان نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی اور بہت سے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے جن میں سے شادی سے متعلق دیا گیا اٴْن کا ایک جواب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔فیروز خان نے کہاکہ ’اٴْنہیں ابھی اس سے بھی چھوٹی عمر میں شادی کرنی چاہیے تھی، وہ سمجھتے ہیں کہ ابھی اٴْنہوں نے تاخیر سے شادی کی ہے۔‘فیروز خان نے کہا ہے کہ ’شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے، شادی آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہے، جیسے ہمارے پیارے نبی کریم محمدؐ نے ایک سے زائد شادیاں کیں اسی طرح شادیاں زیادہ کرنی چاہئیں‘۔

وقت اشاعت : 15/06/2021 - 19:24:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :