سکینہ سموں کے ساتھ کام کر کے بہت پچھتایا، آغا علی

منگل 15 جون 2021 19:24

سکینہ سموں کے ساتھ کام کر کے بہت پچھتایا، آغا علی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء)اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ڈائریکٹر سکینہ سموں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار نہیں رہا۔

(جاری ہے)

اداکار نے حال ہی میں اپنے شو میں انکشاف کیا کہ وہ ڈرامہ سیریل ’میرے بیوفا‘ میں ڈائریکٹر سکینہ سموں کے ساتھ کام کرکے شدید پچھتائے ہیں۔آغا علی نے کہا کہ ان کے ساتھ کچھ نجی مسائل بھی تھے جس کا وہ تذکرہ نہیں کریں گے۔اداکار نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ناصرف ایک تلخ تجربہ تھا بلکہ اس ڈرامے کی شٴْوٹنگ کا وقت بھی بہت سخت تھا۔

وقت اشاعت : 15/06/2021 - 19:24:36