اب تک یقین نہیں آتاسوشانت ہم میں نہیں ہے،سارہ علی خان

سوشانت نے مجھے یہ باور کرایا خواب سچ ہو سکتے ہیں ،مجھے وہ سب کچھ دیا جو آج میرے پاس ہے، اداکارہ

منگل 15 جون 2021 19:24

اب تک یقین نہیں آتاسوشانت ہم میں نہیں ہے،سارہ علی خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کو ایک سال گزرجانے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یقین نہیں ہوتا کہ آپ ہم میں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سارہ علی خان نے لکھا کہ ’جب بھی مجھے مدد ، مشورے یا ہنسی کی ضرورت ہوتی تھی آپ ہمیشہ موجود رہتے تھے۔

آپ نے مجھے اداکاری کی دنیا سے متعارف کرایا‘۔انہوں نے سوشانت کیلئے لکھا کہ سوشانت نے مجھے یہ باور کرایا کہ خواب سچ ہو سکتے ہیں ، اور مجھے وہ سب کچھ دیا جو آج میرے پاس ہے‘۔اداکارہ نے لکھا کہ میں آج بھی یقین نہیں کرسکتی کہ آپ ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن یقین مانئے میں جب بھی طلوع ہوتے سورج یا ستاروں کو دیکھتی ہوں تو یہی سوچتی ہوں کہ آپ ہم میں ہی موجود ہیں ۔
وقت اشاعت : 15/06/2021 - 19:24:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :