میشا شفیع کی عدالت طلبی کے خلاف درخواست کی سماعت

جمعرات 17 جون 2021 18:37

میشا شفیع کی عدالت طلبی کے خلاف درخواست کی سماعت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) گلوکارہ میشا شفیع کی مجسٹریٹ کی عدالت میں طلبی کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست کی سماعت کی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 3 جولائی تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔میشا شفیع نے علی ظفر کے مقدمے میں مجسٹریٹ کی عدالت میں طلبی کو چیلنج کر رکھا ہے۔میشا نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی استدعا کی ہے۔

وقت اشاعت : 17/06/2021 - 18:37:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :