راکھی ساونت کی کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دلچسپ ویڈیو وائرل

جمعرات 17 جون 2021 19:10

راکھی ساونت کی کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دلچسپ ویڈیو وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) بھارتی معروف اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔راکھی ساونت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کورونا ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت کورونا ویکسین لگواتے ہوئے کافی ڈر رہی ہیں اور دٴْعائیں کررہی ہیں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ ’مجھے لگا تھا کہ ویکسین لگواتے ہوئے تکلیف ہوگی لیکن مجھے تو کچھ نہیں ہوا‘۔اٴْنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میری کورونا ویکسینیشن ہوگئی، اب آپ بھی لگوائیں۔‘بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہوگئی میری پہلی ڈوز، اب میری نئی میوزک ویڈیو کا انتظار کرو۔‘

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/06/2021 - 19:10:27

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments