خلیل الرحمٰن قمرآن ایئر ذاتی خیالات کاکھل کر اظہار کرنے کی بجائے ذمہ داری سے بات کریں تو بہتر رہیگا، سونیا حسین

جمعرات 17 جون 2021 18:31

خلیل الرحمٰن قمرآن ایئر ذاتی خیالات کاکھل کر اظہار کرنے کی بجائے ذمہ داری سے بات کریں تو بہتر رہیگا، سونیا حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے مشہور پاکستانی ڈرامہ نگارخلیل الرحمٰن قمرکو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی حوالے سے آن ایئر بات کرتے ہوئے اپنے ذاتی خیالات کاکھل کر اظہار کرنے کے بجائے ذمہ داری سے بات کریں تو بہتر رہے گا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمن کو عورتوں کے حقوق کے بارے میں پڑھنے کی ضرورت ہے کہ عورتوں کے حقوق بھی اتنے ہی ہیں جتنے وہ مردوں کے حقوق لکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/06/2021 - 18:31:41