بنگالی حسینہ سے معاشقہ، میرا کا کیپٹن نوید سے علیحدگی کا فیصلہ

منگل 8 جولائی 2014 11:20

بنگالی حسینہ سے معاشقہ، میرا کا کیپٹن نوید سے علیحدگی کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2014ء) فلم اسٹارمیرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ غیراخلاقی وڈیو کلپ منظرعام پرآنے کے بعد ان کی طرف سے کسی قسم کی سپورٹ نہ کرنے اور بنگالی حسینہ سے معاشقے کا علم ہونے پر شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ اداکارہ میرا غیراخلاقی وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد اپنے خلاف پولیس اسٹیشن اورعدالت میں دی جانیوالی درخواستوں کی وجہ سے کبھی بیرون ملک توکبھی کراچی میں قیام کررہی تھیں لیکن اس دوران کیپٹن نوید نے ایک طرف توان کی کسی قسم کی سپورٹ نہ کی اورنہ ہی وہ اداکارہ میرا کی جانب سے بلائے جانے کے باوجود پاکستان پہنچے۔

اس کے علاوہ اداکارہ میرا نے گزشتہ دنوں کیپٹن نوید کے ایک بنگالی حسینہ کے ساتھ تعلقات کا پتہ چلنے پرجھگڑا بھی کیا تھا لیکن دونوں کے قریبی دوستوں نے سمجھا کرمعاملات کوبگڑنے سے بچالیا تھا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا اس بات پرباضد تھیں کہ کیپٹن نوید ان کی اسپتال کے پراجیکٹ میں سپورٹ کے لیے پاکستان آئیں اوراس کے علاوہ عدالت اورپولیس سٹیشن میں دی جانے والی درخواستوں کے حوالے بھی ان کی مدد کریں۔

مگروہ ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے۔ جب اس سلسلہ میں اداکارہ میرا سے رابطہ کیا گیاتو انھوں نے بتایاکہ کیپٹن نوید سے میری شادی نہیں ہوئی صرف امریکا میں رجسٹریشن کروائی گئی تھی اس لیے سب سے پہلے تومیں سب کوبتانا چاہتی ہوں کہ کیپٹن نوید صرف میرے منگیترتھے ان سے میری شادی نہیں ہوئی تھی۔ جہاں تک بات کیپٹن نویدکی طرف سے مجھے سپورٹ کی ہے توان سے متعدد بار رابطہ کیا مگرانھوں نے کبھی مثبت رسپانس نہ دیا۔ دوسری جانب جب کیپٹن نوید سے رابطہ کیا توان کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا سے میری شادی ہے اورہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

وقت اشاعت : 08/07/2014 - 11:20:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :