شادی سے قبل منیب بٹ مجھے بہن کہا کرتے تھے، ایمن خان

منگنی سے قبل 4 سال گہرے دوست رہے، اداکارہ کا انکشاف

جمعہ 18 جون 2021 19:03

شادی سے قبل منیب بٹ مجھے بہن کہا کرتے تھے، ایمن خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) اداکارہ ایمن خان نے کہا ہے کہ شادی سے قبل ان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ انہیں بہن کہا کرتے تھے۔انسٹاگرام پر ایمن خان کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان ثمینہ پیرزادہ کے سوال پر ایک انکشاف کیا۔اداکارہ نے کہا کہ ’میری اور منیب کی پہلی ملاقات شوٹ پر ہوئی، ہم نے ایک ٹیلی فلم کی اور اس کے بعد ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا‘۔

(جاری ہے)

ایمن نے بتایا کہ ’اس وقت میں بہت چھوٹی تھی لیکن پھر ہم اچھے دوست بن گئے اور منگنی سے قبل 4 سال گہرے دوست بھی رہے‘۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’شوہر منیب اٴْس وقت مجھے بہن کہا کرتے تھے، انہوں نے اپنی والدہ سے کہا تھا کہ یہ میری بہن جیسی ہے‘۔دوسری جانب اداکارہ ایمن خان کے شوہر منیب بٹ ایک ویب انٹرویو میں انکشاف کرچکے ہیں کہ انہیں ان کی اہلیہ ایمن خان نے پروپوز کیا تھا۔منیب کا کہنا تھا کہ ’ایمن نے مجھے پروپوز کیا لیکن وہ اس بات کو مانتی ہی نہیں ہے، ہر پروگرام میں جاکر کہتی ہے کہ وہ ایک مذاق تھا'۔
وقت اشاعت : 18/06/2021 - 19:03:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :