والدہ کے ایک بولڈ پروگرام کے باعث 2 سال ملک سے باہر رہنا پڑا، ندا یاسر

ہم نے پردیس میں رہنے کی تکلیف برداشت کی ،چھوٹی چھوٹی باتوں پر ملک کی یاد کیسے ستاتی ہے اچھے سے اندازہ ہے، اداکارہ

جمعہ 18 جون 2021 19:09

والدہ کے ایک بولڈ پروگرام کے باعث 2 سال ملک سے باہر رہنا پڑا، ندا یاسر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) اداکار و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کے بولڈ پروگرام کرنے کے باعث اہلخانہ کو 2 سال کے لیے ملک سے باہر رہنا پڑا۔ندایاسر نے ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ماضی میں ملک سے باہر زندگی گزارنے کے واقعے کو مداحوں سے شیئر کیا۔

(جاری ہے)

ندا نے کہا کہ ’مجھے اندازہ ہے کہ وطن سے دور رہنے کی تکلیف کیا ہوتی ہے ، کیوں کہ جب میں چھوٹی تھی تو بہنوں اور والدہ کے ساتھ 2 سال جرمنی میں رہ چکی ہیں جب کہ والد اس دوران پاکستان میں ہی تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کے پاکستان ٹیلی ویڑن چینل پر بولڈ پروگرام کرنے کے بعد ہمیں بہنوں کے ہمراہ ملک چھوڑنا پڑا، بعد ازاں میں نے رو رو کر امی کو پاکستان آنے کے لیے مجبور کیا۔ندا نے مزید کہا کہ ’والد کی ملازمت پاکستان میں تھی تو انہوں نے کہا کہ وہ ملازمت چھوڑ کر پاکستان سے باہر کیسے جاسکتے ہیں‘۔ندا یاسر نے کہا کہ ’ہم نے بھی پردیس میں رہنے کی تکلیف برداشت کی ہے اس دوران چھوٹی چھوٹی باتوں پر ملک کی کیسے یاد ستاتی ہے اس کا اچھے سے اندازہ بھی ہے‘۔
وقت اشاعت : 18/06/2021 - 19:09:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :