سلمان خان کو فلم’ ہم دل دے چکے صنم‘ کی یاد آگئی، تصویر شیئر کردی

جمعہ 18 جون 2021 19:09

سلمان خان کو فلم’ ہم دل دے چکے صنم‘ کی یاد آگئی، تصویر شیئر کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) بھارتی ہیرو سلمان خان نے سوشل میڈیا پر 22 سال قبل بھارتی ادکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی یاد تازہ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سلمان خان کی جانب سے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ کافی جوان نظر آ رہے ہیں اور اٴْن کے ساتھ معروف بھارتی ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سلمان خان نے 22 سال پرانی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر لی گئی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’22 سال ہو گئے ہم دل دے چکے صنم کو‘سلمان خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس فلم کے نام کا ہیش ٹیگ بھی دیا اور ساتھ میں ڈائریکٹر سمیت پروڈکشن ہائوس کو ٹیگ بھی کیا ہے مگر اس پوسٹ میں سلمان خان کی جانب سے ایشوریا رائے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 18/06/2021 - 19:09:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :