والدبہت سیف علی خان خوش نصیب ہیں ،چار مختلف ادوار میں باپ بننے کی خوشی دیکھی ہے،سارہ علی خان

نوزائیدہ بھائی سے ملی تو بہت خوشی ہوئی،جب وہ مجھے دیکھ کر مسکرایا تو اس کی مسکراہٹ دیکھ کر خود کو روک نہیں سکی ، وہ بہت پیارا ہے، اداکارہ

جمعہ 18 جون 2021 19:09

والدبہت سیف علی خان خوش نصیب ہیں ،چار مختلف ادوار میں باپ بننے کی خوشی دیکھی ہے،سارہ علی خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے سوتیلے بھائی کی پیدائش پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٴْن کے والد، اداکار سیف علی خان بہت خوش نصیب ہیں کہ اٴْنہوں نے چار مختلف ادوار میں باپ بننے کی خوشی دیکھی ہے۔ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ جب وہ اپنے نوزائیدہ سوتیلے بھائی سے ملیں تو انہیں بہت خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ’جب ان کا بھائی ان کی طرف دیکھ کر مسکرایا تو وہ اس کی مسکراہٹ دیکھ کر خود کو روک نہیں سکیں، وہ بہت پیارا ہے۔سارہ علی خان نے کہا کہ وہ اپنے والد سیف علی خان کو زندگی کے ہر عشرے میں ایک نئے بچے کی پیدائش ہونے پر اکثر تنگ کرتی ہیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ بچہ ان کے والد اور کرینہ کی زندگی میں مزید خوشی اور جوش و خروش لائے گا اور وہ ان کے لیے بے حد خوش ہیں۔
وقت اشاعت : 18/06/2021 - 19:09:17