کمال آر خان کی کنگنا کے پاسپورٹ تجدید کی درخواست پر تنازع پیدا کرنے کوشش

کنگنا رناوت بارہویں فیل ،نفرت پھیلانے میں پی ایچ ڈی ہیں، انہیں کورٹ کیسز کی وجہ سے پاسپورٹ کی تجدید میں پریشانیوں کا سامنا ہے، بالی ووڈ اداکار

ہفتہ 19 جون 2021 14:05

کمال آر خان کی کنگنا کے پاسپورٹ تجدید کی درخواست پر تنازع پیدا کرنے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) بالی ووڈ کے اداکار کمال آر خان عرف کے آر کے نے ایک بار پھر تنازع پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انھوں نے اداکارہ کنگنا رناوت کی پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی کوششوں کو موضوع بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے یوٹیوب چینل پر اس نئی ویڈیو میں اداکار، پروڈیوسر، رائٹر اور خود ساختہ تنقید نگار کمال آر خان نے کنگنا رناوت کو بارہویں فیل اور نفرت پھیلانے میں پی ایچ ڈی قرار دیا ہے۔کے آر کے نے کہا کہ کنگنا کو اپنے خلاف کورٹ کیسز کی وجہ سے پاسپورٹ کی تجدید میں پریشانیوں کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ کمال آر خان کو خود بھی ہتک عزت کے کیس کا سامنا ہے جو کہ انکے خلاف بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے دائر کر رکھا ہے۔

متعلقہ ستارے‎ :

Kangana Ranaut

کنگنا رناوت

Kangana Ranaut

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/06/2021 - 14:05:52

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments