فریحہ الطاف ویب سیریز میں منفی کردار ادا کرنے کیلئے تیار

وہ سیٹ پر بہت زیادہ انجوائے کررہی ہوں،ہر چیز حیران کن تھی ،سیٹ پر کسی کو نہیں جانتی، سابق ماڈل وفیشن ڈیزائنر

ہفتہ 19 جون 2021 14:05

فریحہ الطاف ویب سیریز میں منفی کردار ادا کرنے کیلئے تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) سابق ماڈل، فیشن ڈیزائنر و سماجی رہنما فریحہ الطاف پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز 'دائی' میں اداکاری کیلئے تیار ہیں۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ سابق ماڈل اور ایونٹ مینجمنٹ گرو فریحہ الطاف اداکاری کرنے جارہی ہیں لیکن اس مرتبہ ان کا کردار بہت چیلنجنگ ہے۔ فریحہ الطاف پہلی مرتبہ مرکزی کردار ادا کرنے جارہی ہیں اور اپنے کردار کو انہوں نے 'شیطانی' قرار دیا ہے۔

ویب سیریز میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 'ان کا کردار تاریک ہے لیکن اس کے کئی پہلو ہیں'۔فریحہ الطاف نے بتایا کہ 'ان کے کردار کا سادہ رخ اس وقت سامنے آتا ہے جب وہ ایک ایس ایچ او کے ساتھ ہوتی ہیں جو ایک کم عمر شخص ہی'۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 'ان کے کردار کا برا رخ اس وقت سامنے آتا ہے جب وہ غیرقانونی اسقاطِ حمل کرتی ہیں اور اس کا لطف اٹھاتی ہیں، وہ ایک سیریل کِلر جیسی ہیں'۔

فریحہ الطاف نے کہا کہ ویب سیریز میں ان کے تیسرا رخ یہ ہے کہ وہ طعنے دیتی ہیں اور پٴْرتشدد ہیں، ان کا یہ رخ ویب سیریز میں ان کے ملازمین کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ ویب سیریز 'دائی' میں وہ ایک طرح سے 3 مختلف کردار ادا کررہی ہیں۔سابق ماڈل نے بتایا کہ 'وہ سیٹ پر بہت زیادہ انجوائے کررہی ہیں، ہر چیز ان کے لیے حیران کن تھی، وہ سیٹ پر کسی کو نہیں جانتی'۔
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 14:05:52