مِنال کو غلط فہمی میں ایمن سمجھ لیا تھا، کنزہ ہاشمی

ہفتہ 19 جون 2021 14:05

مِنال کو غلط فہمی میں ایمن سمجھ لیا تھا، کنزہ ہاشمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب انہوں نے مِنال خان کو ایمن سمجھ لیا تھا۔کنزہ ہاشمی نے ایک ویب شو میں شوبز انڈسٹری کی جڑواں بہنوں ایمن اور منال سے متعلق دلچسپ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہیں غلط فہمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان دِنوں میں منیب کے ساتھ شوٹ کررہی تھی کہ ایک دن میری ملاقات مِنال سے ہوئی جسے میں نے ایمن سمجھ کر بات چیت شروع کردی۔

(جاری ہے)

کنزہ نے کہا کہ ہم نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران فلم دیکھنے کا پلان بنایا تھا، اسی لئے میں نے اس حوالے سے بھی منال کو ایمن سمجھ کر کہہ دیا کہ چلو پھر اس دن ملاقات کریں گے اور منال نے بھی حامی بھرلی۔واقعہ سے محظوظ ہوتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جب ہم فلم دیکھنے کیلئے ملے اس دن وہاں منیب کے ہمراہ ایمن آئی ہوئی تھی، میں نے اس سے کہا کہ ہماری پرسوں ملاقات ہوئی تھی نا جس پر وہ صاف مکر گئی۔کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ مجھے کافی حیرانی ہوئی جس کے بعد میں نے اپنے دوست سے میسج کرکے پوچھا کہ اس دن ہم ایمن سے ملے تھے نا دوست کا جواب آیا کہ نہیں وہ منال تھی۔
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 14:05:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :