نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار ڈراموں میں آنے کیلئے تیار

ہفتہ 19 جون 2021 14:05

نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار ڈراموں میں آنے کیلئے تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پاکستان کے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے زاویار جلد ہی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

رواں برس فروری میں ہونے والے فیشن شو میں ورسٹائل اداکار نے بیٹے زاویار کے ہمراہ ریمپ واک کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔صارفین کی جانب سے چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ جلد ہی زاویار کو ٹی وی اسکرین پر دیکھا جاسکے گا تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں سکرپٹ کی تصاویر ہیں۔اس تصویر سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ زاویار بہت جلد ڈرامہ انڈسٹری میں دھواں انٹری دینے والے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/06/2021 - 14:05:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :