زی5 نے پرستاروں کو خاص طور پردھوپ کی دیوار مفت دیکھنے کی پیش کش کردی

ہفتہ 19 جون 2021 18:41

زی5 نے پرستاروں کو خاص طور پردھوپ کی دیوار مفت دیکھنے کی پیش کش کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) زی5 نے حال ہی میں زندگی کی تیسری اوریجنل سیریز دھوپ کی دیوار کابے حدمتوقع ٹریلرجاری کردیا جو 25جون 2021سے شروع کی جارہی ہے۔ ریلیز سے پہلے ہی شونے بہترین کردارنگاری اور دلکش اداکاری کی بناء پرمقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ لاجواب کاسٹ اور دلچسپ اسٹوری لائن سے شو کی عالمی سطح پر غیرمعمولی تعریف اور محبت سے پذیرائی ہوئی۔

پاکستان کے ناظرین کی طرف سے لگاتار محبت اور مثبت کے جواب میں ZEE5 نے اپنے پلیٹ فارم پر شو کی مفت دستیابی کا اعلان کیا ہے اوراس شو کودیکھنے کیلئے ناظرین کو کوئی سبسکرپشن فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی ۔پاکستان میں یہ خصوصی پیشکش سیریز کے پیغام 'نفرت پر ٓانسانیت کے غالب ہونی'کو تقویت دیتی ہے اور اس شو اور اس کے عناصر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچانے کی کاوش ہے۔

(جاری ہے)

اس شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ZEE5 کے چیف بزنس آفیسر ارچنا آنند نے کہا،"ہمیں اپنے تازہ ترین زندگی اوریجنل دھوپ کی دیوار کو پاکستان کے ناظرین کیلئے خصوصی طور پرمفت پیش کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ نہایت اعلیٰ کاسٹ اور ٹیم کے افراد کی مقامی طور پر تحریر، پروڈکشن اور ہدایتکاری کے ساتھ یہ ویب سیریز ایک مضبوط پیغام کی حامل ہے اور یقین ہے کہ ناظرین کے ذہنوں میں بس جائے گی کیونکہ یہ جنگ، محبت اور مشترکہ غم کے موضوع پرتیار کی گئی ہے۔

ہمیں امید ہے کہ آپ اس خوبصورت کہانی کو بہت پسند کریں گے۔"ZEEانٹرٹینمنٹ انٹرپرائزلمیٹڈ کی چیف کونٹنٹ آفیسر شیلجا کجروال نے کہا،-" ہمیں پاکستان میں دھوپ کی دیوار کے مفت نشر کرنے پر بہت خوشی ہے اور اس کے ساتھ ہمیں امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ شو دیکھ سکیں گے ۔ ہم کو ہمیشہ یقین رہا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اس میں متحد کرنے کی طاقت ہے۔

اسی خیال کے مطابق، دھوپ کی دیوار میں امن اور ہم آہنگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔اس شو کے اعلان سے ہی جس محبت کا اظہارکیا گیا ہے اس نے ہمارے یقین کو اور پختہ کیا ہے اور ہمیں اس سمت میں مزید پیش رفت کازیادہ جوش محسوس ہورہاہے ۔موشن کونٹنٹ گروپ اینڈ ہمدان فلمزکی پروڈکشن، دھوپ کی دیار، محبت ، فیملی اور کھونے کے دکھ کی داستان جو جنگ کے سماجی اثرات کو نمایاں کرتی ہے، ZEE5 ایکسکلوسیو اور زندگی اوریجنل ویب سیریز کا آنے والا شو ہے۔ اسے عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے جب کہ ہدایات حسیب حسن نے دی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 18:41:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :