پرفیوم کو سب کی پہنچ میں اور سستا کہنا ایمن خان کومہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر صارفین برس پڑے

اتوار 20 جون 2021 14:00

پرفیوم کو سب کی پہنچ میں اور سستا کہنا ایمن خان کومہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر صارفین برس پڑے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے اپنے برانڈ کے پرفیوم کو سستا کہنا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر صارفین برس پڑے ۔تفصیلات کے مطابق ایمن خان نے حال ہی میں اپنا پرفیوم برانڈ ایمن خان بائے کوہاسا لانچ کروایا ہے جس کی مارکیٹنگ کے لیے انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے۔

ایمن اپنے پرفیوم کی قیمت کے حوالے سے ناظرین کو بتا رہی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پرفیوم کی قیمت 4950 روپے ہے جو سستی اور ہر کسی کی پہنچ میں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس پرفیوم کی خوشبو اودھ ہے جو کہ دنیا بھر میں کافی مہنگی ہوتی ہے تاہم ان کے پرفیوم کی قیمت زیادہ نہیں ،پرفیوم کو سب کی پہنچ میں اور سستا کہنا اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

کسی صارف نے ایمن پر سخت تنقید کی تو کسی نے ان کا خوب مذاق اڑایا۔

ایک صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر یہ سستا ہے تو پھر مہنگا کیا ہوگا ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے لگا سستا 500 تک کا ہوگا۔ہادی بن فراز نامی صارف کا کہنا تھا کہ 5000 میں ایک غریب کے گھر کا راشن آسکتا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا آپ کے لیے مہنگا نہیں ہے تو سارے آپ خود ہی خرید لیں۔
وقت اشاعت : 20/06/2021 - 14:00:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :