مبینہ فحش ویڈیو اور روزانہ کے جھگڑے میرا کی والدہ کے گھر چھوڑنے کا باعث بنے ‘ذرائع

منگل 8 جولائی 2014 17:55

مبینہ فحش ویڈیو اور روزانہ کے جھگڑے میرا کی والدہ کے گھر چھوڑنے کا باعث بنے ‘ذرائع

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) اداکارہ میرا کی منظر عام پر آنیوالی مبینہ فحش ویڈیو اور روزانہ کے جھگڑے انکی والدہ کے گھر چھوڑنے کا باعث بنے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کیپٹن نوید اور میرا کی مبینہ فحش ویڈیو کی ریلیز کے بعد اداکارہ اور انکی والدہ کے درمیان شدید اختلافات تھے اور اسی وجہ سے روزانہ جھگڑے معمول بن گئے تھے جسکی وجہ سے انکی والدہ نے گھر چھوڑا ۔ دوسری طرف میرا اورانکے مبینہ شوہر نوید کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی زبان زد عام ہیں تاہم اداکارہ کے قریبی حلقوں کے مطابق ابھی نکاح نہیں ہوا تھا بلکہ صرف منگنی طے ہوئی تھی اس لئے یہ خبریں ہی بے بنیاد ہیں ۔اس حوالے سے جب اداکارہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا موبائل مسلسل بند ملا ۔

وقت اشاعت : 08/07/2014 - 17:55:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :