سوشل میڈیا پر زینب شبیر اور اسامہ خان کی شادی کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں

پیر 21 جون 2021 19:03

سوشل میڈیا پر زینب شبیر اور اسامہ خان کی شادی کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر اور اداکار اسامہ خان کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔سوشل میڈیا پر بھی زینب شبیر اور اسامہ خان کے مابین پیار بھرے پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

یہی نہیں بلکہ حال ہی میں اسامہ خان نے جلد شادی کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوال و جواب کے سیشن میں ایک صارف کو اپنی شادی کے حوالے سے جواب دیا۔اسامہ خان کا کہنا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے۔سوشل میڈیا صارفین زینب شبیر کے ساتھ ان کی بڑھتی قربتیں دیکھ کر قیاس کررہے ہیں کہ اسامہ خان زینب سے ہی شادی کریں گے۔

وقت اشاعت : 21/06/2021 - 19:03:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :