میری پہلی محبت کو فادرز ڈے مبارک ہو، عائشہ خان

بابا! میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں ،ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ ، سابق اداکارہ

پیر 21 جون 2021 19:03

میری پہلی محبت کو فادرز ڈے مبارک ہو، عائشہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ عائشہ خان نے اپنی پہلی محبت کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔سابق اداکارہ عائشہ خان نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

(جاری ہے)

عائشہ خان نے اپنے اکاؤنٹ پر اپنے والد کی جوانی کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ اٴْنہوں نے والد کے لیے محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا ہے۔سابقہ اداکارہ نے کیپشن میں اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری پہلی محبت کو فادرز ڈے مبارک ہو۔‘اٴْنہوں نے لکھا کہ ’بابا! میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘

وقت اشاعت : 21/06/2021 - 19:03:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :