مداحوں نے انوشے عباسی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دیدیا

پیر 21 جون 2021 19:11

مداحوں نے انوشے عباسی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ انوشے عباسی کو پاکستان کی کترینہ کیف قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ انوشے عباسی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ کافی حد تک بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل لگ رہی ہیں۔انہوں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں تصویر سے متعلق سوال کیا کہ ’آپ کیا کہتے ہیں ‘۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا جبکہ ان کے مداحوں نے ان کی یہ تصویر دیکھ کر انہیں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا ہم شکل قرار دے دیا۔

وقت اشاعت : 21/06/2021 - 19:11:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :