عالمگیر کی طویل مدت بعد گانا گنگناتے ویڈیو منظرِعام پر آگئی

پیر 21 جون 2021 19:11

عالمگیر کی طویل مدت بعد گانا گنگناتے ویڈیو منظرِعام پر آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) ماضی کے لیجنڈری گلوکار عالمگیر کی طویل مدت بعد گانا گنگناتے ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

(جاری ہے)

معروف اداکار عمران اشرف نے گاڑی میں سفر کرتے عالمگیر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو میں عالمگیر کو اپنا مقبول ترین گانا ’کہہ دینا آنکھوں سے‘ گاتے سٴْنا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں عمران اشرف عالمگیر کو سراہتے بھی ہیں، اور گانا گانے میں ان کا ساتھ بھی دیتے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/06/2021 - 19:11:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :