اپنے مزاج اور شخصیت سے مطابقت رکھنے والا کردارکرنا چاہتا ہو ں : ندیم بیگ

پیر 21 جون 2021 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی بلکہ اب یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے مزاج اور شخصیت سے مطابقت رکھنے والا کردارکروں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ کسی بھی اداکار کی زندگی میں ایک وقت ایسا ہوتا ہے جب وہ ایک وقت میں کئی پراجیکٹس کی پیشکش قبول کر لیتا ہے لیکن پھر ایک ایسا وقت بھی آتا ہے کہ وہ یہ دیکھتا ہے کہ اسے جو کردار دیا جارہا ہے وہ اس کے مزاج اور شخصیت کے مطابق ہے کہ نہیں۔ انہوںنے کہا کہ ٹی وی پر بھی کام کیا ہے لیکن میری پہچان بڑی سکرین ہے اورمیں خدا کا شکر گزار ہوں کہ اس نے بے پناہ شہرت اور عزت سے نوازا، میں جس طرح کا کردار سوچتا ہوں اگر وہ ملے گا تو میں ضرور اداکاری کروں گا۔

وقت اشاعت : 21/06/2021 - 22:45:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :