ہولی وڈ اداکار 62 سالہ کیون اسپیسی کے خلاف ’ریپ‘ کا مقدمہ خارج

پیر 21 جون 2021 23:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) امریکی عدالت نے اپنی شناخت کو خفیہ رکھنے پر بضد رہنے والے ایک نامعلوم شخص کا ہولی وڈ اداکار 62 سالہ کیون اسپیسی کے خلاف ’ریپ‘ کا مقدمہ ختم کردیا۔ امریکی ریاست نیویارک کے دارالحکومت کے علاقے منہٹن کی فیڈرل کورٹ نے اداکار کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والے شخص کا کیس ختم کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ نامعلوم شخص نے جس نے خود کو قانونی دستاویزات میں ’سی ڈی‘ کا نام دیا تھا، اداکار کے خلاف ستمبر 2020 میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

’سی ڈی‘ نامی نامعلوم شخص نے کیون اسپیسی پر اینتھونی رپ کے ساتھ مقدمہ دائر کیا تھا۔کیون اسپیسی کے خلاف دائر کیے گئے دونوں مرد حضرات کے مقدمے کے مطابق اداکار نے دونوں کو 40 سال قبل 1980 کی دہائی میں اس وقت ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا تھا جب ان کی عمریں 14 برس تھیں۔
وقت اشاعت : 21/06/2021 - 23:37:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :