مقبول ادارہ حمیمہ ملک نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو بہترین دوست قرار دے دیا

منگل 22 جون 2021 15:24

مقبول ادارہ حمیمہ ملک نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو بہترین دوست قرار دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پاکستان و بھارت میں یکساں مقبول اداکارہ حمیمہ ملک نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو بہترین دوست قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرمیلا فاروقی کے ہمراہ ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی میں شرمیلا فاروقی وہ واحد خاتون ہیں جو اندر سے بھی بالکل باہر کی طرح شفاف ہیں۔حمیمہ نے لکھا کہ شرمیلا فاروقی کا چہرہ ان کے دل کو بیان کرتا ہے۔اداکارہ نے ہیش ٹیگ کے سہارے سے کہا کہ میری دوست آپ کی دوست سے زیادہ حسین ہے۔شرمیلا فاروقی نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حمیمہ آپ بھی ایک بہترین انسان ہیں، خوش رہیں۔

وقت اشاعت : 22/06/2021 - 15:24:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :