معروف قوال امجد صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس بیت گئے

منگل 22 جون 2021 15:24

معروف قوال امجد صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس بیت گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) معروف قوال امجد صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس بیت گئے۔امجد صابری 23دسمبر 1976کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اپنے والد معروف قوال غلام فرید صابری سے قوالی کی تربیت حاصل کی۔ انہوں نے 1988کو فنی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے جلدی ہی سب کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا۔

(جاری ہے)

ناصرف پاکستان بلکہ جہاں جہاں اردو زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں وہاں امجد صابری نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔امجد صابری کو کئی ایوارڈز کے ساتھ پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز گیا۔دہشتگردوں نے پانچ برس پہلے 22جون کے دن لیاقت آباد میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا لیکن وہ اپنے کلام اور آواز کے ذریعے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 15:24:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :