ٹک ٹاکرز اور اداکار مختلف چیزیں ہیں، انہیں ملانے سے نقصان ہو رہا ہے، متھیرا

منگل 22 جون 2021 22:37

ٹک ٹاکرز اور اداکار مختلف چیزیں ہیں، انہیں ملانے سے نقصان ہو رہا ہے، متھیرا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) ماڈل، میزبان و اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ حالیہ دور میں سوشل میڈیا اسٹارز اور اداکاروں میں کوئی فرق نہیں رہا، جس وجہ سے شوبز انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے اور آنے والے وقت میں اس کے مزید نقصانات سامنے ا?ئیں گے۔ نجی ٹی وی کے شومیں باتیں کرتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے لوگوں سمیت عام افراد کو بھی ثقافت، انڈسٹری اور مذہب میں فرق کو سمجھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کو اس وقت ہی ترقی کرے گی یا ا?گے بڑھے گی، جب اسے انڈسٹری کے طور پر دیکھا جائے گا۔اداکارہ و میزبان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو ا?گے لے جانے کے لیے ثقافت، مذہب اور انڈسٹری کو الگ الگ تناظر میں دیکھنا ہوگا۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ 2004 میں اچانک افریقی ملک زمبابوے سے یہاں ا?ئیں اور اس وقت ان کی پاکستان میں زیادہ لوگوں سے دعا سلام نہیں تھی۔

(جاری ہے)

متھیرا کا کہنا تھا کہ اس وقت تک انہیں صرف یوگا ا?تا تھا اور وہ ایک دن سمندر کنارے زمبابوے میں پہنے جانے والے لباس میں ہی یوگا کرنے گئیں تو لوگ انہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے اور وہ وائرل ہوگئیں۔اداکاری یا میزبانی میں سے انہوں نے میزبانی کو منتخب کیا اور ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم ساز سنگیتا نے کام کی پیش کش کی تھی مگر انہوں نے ان کے ساتھ کام سے معذرت کرلی۔

ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے بتایا کہ ا?ج کل شوبز میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کو بھی اداکار سمجھا جاتا ہے جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے دلیل دی کہ انفلوئسرز و ٹک ٹاکرز کی ایک لائن ہونی چاہیے اور اداکاروں کو ان سے الگ سمجھا جانا چاہیے، کیوں کہ دونوں کو مکس کرنے سے اس وقت شوبز انڈسٹری کا نقصان ہو رہا ہے۔متھیرا نے کہا کہ ابھی ٹک ٹاکر اور اداکاروں کو ایک ہی چیز سمجھنے سے اتنا زیادہ نقصان نہیں ہو رہا لیکن ا?نے والے وقت میں اس کے مزید نقصانات سامنے ا?ئیں گے، اس لیے ان دونوں کے درمیان لائن ہونی چاہیے۔

متھیرا نے پروگرام کے اختتام میں لوگوں کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بنائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر دوسروں کو ٹرول کرنا بند کریں۔متھیرا نے دلیل دی کہ بہت سارے لوگ اپنی ذات اور جسم سے بھی جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں اور اوپر سے لوگ انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہیں، جس کی وجہ سے معاملات مزید خراب ہوجاتے ہیں۔متھیرا نے کورونا وائرس پر بھی بات کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور یہ وبا کو جھوٹ نہ سمجھیں۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 22:37:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :