کوئی بھی عورت شادی کے بعدہی مکمل ہوتی ہی: ریما

منگل 22 جون 2021 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ میرے ذاتی خیال کے مطابق کوئی بھی عورت شادی کے بعدہی مکمل ہوتی ہے، لوگوں کی رائے مختلف ہو سکتی ہے لیکن اصل حقیقت یہی ہے اور سب کو اس کا علم ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی زندگی میں زمین آسمان کا فرق ہے ، شادی سے پہلے آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی لیکن شادی کے بعدآپ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوتا ہے ، شادی اوربچوں کی پیدائش کے بعد زندگی میں خوشگوار تبدیلی آتی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ میرے ذاتی خیال کے مطابق کوئی بھی عورت شادی کے بعد مکمل ہوتی ہے اور اس حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ،جو لوگ اس کے برعکس خیال کرتے ہیں شاید زندگی کے کسی حصے میں پہنچ کر انہیں اس کاضروراحساس ہو۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 22:37:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :