انگین التان نے مداحوں کیلئے نئی ڈراما سیریز کا ٹریلر جاری کردیا

منگل 22 جون 2021 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) ترک اداکار انگین التان نے اپنے مداحوں کے لیے نئی ڈراما سیریز کا ٹریلر جاری کردیا۔ انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے مداحوں کے لیے شیئر کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ انگین التان نے پاکستان میں تاریخی واقعات پر مبنی سیریز ارطغرل غازی سے شہرت پائی، اس ڈراما سیریز کو پاکستان میں اردو زبان میں ڈبنگ کرکے نشر کیا گیا۔ تاہم اب ان کے مداح انھیں ان کی نئے ڈراما سیریز باربروسلر میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھ پائیں گے۔ انگین التان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ٹریلیر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’جلد آرہا ہے‘‘۔

وقت اشاعت : 22/06/2021 - 22:41:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :