کترینہ کیف ودیا بالن کی اداکاری کی معترف

منگل 22 جون 2021 22:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) اسٹار اداکارہ کترینہ کیف بھی ودیا بالن کی اداکاری کی معترف ہوگئیں۔بالی ووڈ حسینہ نے ودیا بالن کی حالیہ فلم اور اس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ نے لکھا کہ یہ فلم اچھی ہے اور ہمیشہ کی طرح زبردست ودیا بالن کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر فلم شیرنی ریلیز ہوئی ہے جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ مذکورہ فلم میں ودیا بالن ایک فاریسٹ آفیسر کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/06/2021 - 22:41:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :