رِض احمد مسلمانوں کو اینیمیٹڈ فلموں میں دیکھنے کے خواہشمند

مسلمان کرداروں کو اینیمیٹڈ فلموں میں دنیا کو مشکلات سے بچاتے ہوئے دیکھناچاہتے ہیں، برطانوی اداکار

منگل 22 جون 2021 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) برطانوی اداکار رِض احمد نے کہاہے کہ وہ مسلمان کرداروں کو اینیمیٹڈ فلموں میں دنیا کو مشکلات سے بچاتے ہوئے دیکھناچاہتے ہیں۔ اداکار رِض احمد نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ساوتھ کیلیفورنیا کی 200کامیاب فلموں پر کی گئی تحقیقی رپورٹ میں آنے والی حیرت انگیز حقیقت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں اداکار نے بتایا کہ اس تحقیق میں حیرت انگیز طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹاپ 200 اینیمیٹڈ فلموں میں کوئی ایک بھی مسلمان کردار نہیں دکھایا گیا۔رِض احمد نے اینیمیٹڈ فلموں کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچوں کو بہت متاثر کرتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بہت سارے مسلمانوں کے کردار دنیا کو مشکلات سے بچاتے ہوئے نظر آنے کے بجائے گھروں میں مشکلات کاسامنا کرتے نظر آتے ہیں جو کہ ان کے خاندانی مسائل ہوتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ وہ مسلمانوں کو مشکلات کا شکار نہیں بلکہ اس دنیا کو مشکلات سے بچاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔رِض احمد نے کہا کہ مسلمان بھی مشکلات سے نکلنے کے لیے دنیا کی بالکل اسی طرح مدد کر سکتے ہیں جیسے کوئی اور کر سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 23:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :