زرنش خان عمران خان کے حق میں بول پڑیں

یہ وہ حقیقت ہے جسے ہم کبھی نہیں جھٹلا سکتے، اداکارہ

منگل 22 جون 2021 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے وزیراعظم کے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان پر عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ وہ حقیقت ہے جسے ہم کبھی نہیں جھٹلا سکتے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے زرنش خان نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہم ایک ایسی دنیا کا حصہ ہوں جہاں سب اپنے کام سے کام رکھیں۔اداکارہ نے لکھا کہ لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے اور یہی حقیقت بھی ہے۔

وقت اشاعت : 22/06/2021 - 23:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :