گل پانڑہ کا نیا پشتو گانا سنگار ٹپی ریلیز

منگل 22 جون 2021 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پشتون لوک گلوکارہ گل پانڑہ نے عید الاضحی کے خوشگوار موقع سے قبل ایک نیا پشتو گانا سنگار ٹپی ریلیز کر کے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

(جاری ہے)

گل پانڑہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔ گلوکارہ نے گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ گانے کی پوری ویڈیو یو ٹیوب پر دیکھیں۔گل پانڑہ کے اس نئے گانے سنگار ٹپی کو فرید خان نے لکھا ہیاور یامی خان نے ترتیب دیا ہے۔ یوٹیوب چینل اسٹیپ ون پروڈکشن نے کہا کہ گانے کو پشاوری طرز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 22/06/2021 - 23:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :