مہوش حیات کے سکردو میں سیر سپاٹے، تصاویئر شیئر کردیں

منگل 22 جون 2021 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پاکستان کی سپر ماڈل، فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سکردو میں سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آج کل ہر کوئی پاکستان کے جنت نظیر جنوبی علاقوں کی سیر کے لیے نکلا ہوا ہے۔اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے ایک نئی تصویر انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ اسکردو، تم پیار ہو۔مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی جھیل کنارے کھڑی خوبصورت پہاڑوں کے منظر میں کھوئی ہوئی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/06/2021 - 23:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :