عائشہ عمر کا گلگتی انداز مداحوں میں مقبول ہوگیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 23 جون 2021 12:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر کا گلگتی انداز مداحوں میں مقبول ہوگیا۔عائشہ عمرجواپنے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ستیر کیلئے موجود ہیں نے شمالی علاقہ جات کے حسِین مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی تصاویر اپلوڈ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے پاکستان کے بلند ترین مقام پر واقع ہوٹل ایگل نیسٹ پر بھی مقامی ٹوپی پہنے تصویریں شیئر کیں ۔ایک اور پوسٹ میں عائشہ عمر نے گلگت کے مقامی لباس میں وہیں کی روایتی جیولری بھی زیب تن کیے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بلبلے میں ان کا یہ انداز جلد سامنے آئے گا۔

وقت اشاعت : 23/06/2021 - 12:00:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :