اداکارہ میرا نے لاہور میں اپنا پروڈکشن ہاؤس بنالیا

بدھ 9 جولائی 2014 15:15

اداکارہ میرا نے لاہور میں اپنا پروڈکشن ہاؤس بنالیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء) اداکارہ میرا نے لاہور میں پروڈکشن ہاؤس کھول لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ ایم ایم عالم روڈ پر پروڈکشن ہاؤس کو میرے والد سرور شاہ اپنی زیر نگرانی چلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دفتر کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر کے افتتاح کے بعد میں دو نئے سیریل شروع کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ کے حوالے سے جو بھی خبریں آرہی ہیں وہ سب جھوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ ابھی میرے ساتھ ہی ہیں تاہم وہ جلد میرے بھائی احسن کیساتھ برطانیہ شفٹ ہوجائیں گی۔

وقت اشاعت : 09/07/2014 - 15:15:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :