فیروز خان اور خلیل الرحمن قمر کے معاملات سلجھ گئے

بدھ 23 جون 2021 18:17

فیروز خان اور خلیل الرحمن قمر کے معاملات سلجھ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) شوبز انڈسٹری کے ہر دلعزیز اداکار فیروز خان اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کے درمیان تمام معاملات سلجھ گئے۔ فیروز خان نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں عندیہ دیا کہ وہ جلد خلیل الرحمن قمر کے ساتھ کام کریں گے۔فیروز خان نے خلیل الرحمن قمر کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرانی بات ہے لیکن اب تو میں جلد ہی ان کے ساتھ کام کرنے والا ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فیروز خان نے خلیل الرحمن قمر کے بارے میں حالیہ پروگرام میں ایک انکشاف کیا تھا۔ پروگرام میں دورانِ گفتگو میزبان نے فیروز خان سے پوچھا کہ ’کیا خلیل الرحمن نے یہ کہا تھا کہ آپ کبھی اداکار نہیں بن سکتی ‘۔میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ ’جی ہاں! آپ نے بالکل درست کہا، خلیل الرحمن قمر صاحب نے مجھے ایک بار یہی کہا تھا کہ میں کبھی بھی اداکار نہیں بن سکتا‘۔تاہم اب اداکار کے حالیہ ٹوئٹ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ پٴْرانی بات ہے اب دونوں میں معاملات سلجھ گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/06/2021 - 18:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :