زندگی آسان نہیں ہوتی بلکہ اسے آسان بنانا پڑتا ہے،نعمان اعجاز

بدھ 23 جون 2021 18:17

زندگی آسان نہیں ہوتی بلکہ اسے آسان بنانا پڑتا ہے،نعمان اعجاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ زندگی آسان نہیں ہوتی بلکہ اسے آسان بنانا پڑتا ہے۔نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کسی سوچ میں مبتلا نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’دوستو! زندگی آسان نہیں ہوتی بلکہ زندگی کو آسان بنانا پڑتا ہے۔‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’کچھ دٴْعا کرکے، کچھ صبر کرکے، کچھ نظر انداز کرکے اور کچھ معاف کرکے‘۔ نعمان اعجاز نے مزید لکھا کہ ’دیکھتے ہیں! کتنے لوگ یہ بات سمجھتے ہیں‘۔اداکار کے اس معنی خیز پیغام کو اٴْن کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/06/2021 - 18:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :