سونیا حسین کا متھیرا کوٹیلیفون ، آپس میں پیداشدہ غلط فہمیوں کو دور کرلیا

بدھ 23 جون 2021 18:18

سونیا حسین کا متھیرا کوٹیلیفون ، آپس میں پیداشدہ غلط فہمیوں کو دور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اداکارہ متیھرا سے فون پر بات کر کے دونوں کے درمیان پیدا ہونے والی ساری غلط فہمیوں کو دور کر دیا ہے۔سونیا حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکارہ متیھرا کے لیے ایک نوٹ شیئر کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے متھیرا سے کال پر بات کر کے ان کی تمام غلط فہمیوں کو ختم کر دیا ہے۔

سونیا نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’میں نے ابھی متیھرا سے کال پر بات کر کے ان کی تمام غلط فہمیوں کو ختم کر دیا ہے‘۔انہوں نے ڈپریشن کے بارے میں لکھا کہ ’ڈپریشن ایک حقیقت ہے اور اس سے نمٹنا بہت مشکل ہے‘۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سن کر دل دکھا کہ متھیرا کو ڈپریشن سے اکیلے ہی نمٹنا پڑا تھا‘۔

(جاری ہے)

سونیا نے لکھا کہ ’اگر آپ کو یا کسی اور کو بات کرنے کی ضرورت ہو تو یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میں صرف ایک کال کے فاصلے پر ہوں کیوں کہ غلط فہمیوں سے صرف پریشانی اور منفی خیالات جنم لیتے ہیں۔

‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’برائے مہربانی کوئی بھی بات دل میں نہ رکھیں یہ ایک صحت مند دماغ کے لیے ضروری ہے۔‘متھیرا کو مخاطب کرتے ہوئے سونیا نے لکھا کہ آپ بالکل میرے لئے بہن کی طرح ہیں اور میری نیک خواہشات ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں گی۔‘آخر میں انہوں نے کہا کہ ’ میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ کسی کے بارے میں اس کی بات سنے اور حقیقت جانے بغیر اپنا فیصلہ نہ سنائیں۔‘

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/06/2021 - 18:18:12

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments