میرے مداح میری زندگی ہیں: سجل علی

بدھ 23 جون 2021 19:12

میرے مداح میری زندگی ہیں: سجل علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ ان کے مداح ان کی زندگی ہیں۔ انہوں نے ایک ا نٹرویو میں بتایا کہ پہلے ان کی والدہ انہیں ان کے کام میں پائی جانے والی خامیوں سے آگاہ کرتی تھیں اور اب ان کے مداح ہیں جو ان کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو نوٹ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے مداح ان کی زندگی ہیں اور آج وہ جو کچھ بھی ہیں اپنے مداحوں کے پیار اورمحبت کی وجہ سے ہیں۔ سجل علی ویب سیریز دھوپ کی دیوار میں احد رضا میر کے ساتھ دکھائی دیں گی جو 25 جون کو زی فائیو پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/06/2021 - 19:12:32