ٹی وی کے معروف سینئر اداکار انور اقبال شدید علیل،اہل خانہ کی دعائے صحت کی اپیل

جمعرات 24 جون 2021 14:46

ٹی وی کے معروف سینئر اداکار انور اقبال شدید علیل،اہل خانہ کی دعائے صحت کی اپیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) پاکستان ٹی وی کے لیجنڈ اداکار تمغہ امتیاز انور اقبال ان دنوں علالت کے باعث مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، ان کے ایل خانہ نے مداحوں سے ان کی صحیبابی کیلئے دعاں کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ممتاز اور سینئر ٹی وی آرٹسٹ انور اقبال جو ٹی وی کے متعدد سیریلز اور تاریخی ڈرامہ سیریز میں یادگار کردار ادا کر چکے ہیں ، وہ کئی دنوں سے شدید بیمار ہیں۔

(جاری ہے)

انور اقبال کے اہل خانہ نے ان کے تمام مداحوں سے خصوصی گزارش کی ہے کہ ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی جائیاور اللہ پاک انہیں جلد کامل صحت عطا فرمائے۔انور اقبال پاکستان کے ایک تجربہ کار ٹیلی ویژن اداکار اور ہدایتکار ہیں جنہوں نے سپر ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریز شمع سے شہرت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں نسیم حجازی کے ناول آخری چٹان میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
وقت اشاعت : 24/06/2021 - 14:46:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :