چینی خاتون سے پہلی شادی 10سال تک رہی، عمران ادریس

جمعرات 24 جون 2021 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ جیا علی کے شوہر عمران ادریس نے کہا ہے کہ وہ جیا علی سے قبل 10 برس تک ایک چینی خاتون سے رشتہ ازدواج میں منسلک رہے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں جیا علی کے شوہر نے اپنی پہلی اہلیہ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

(جاری ہے)

عمران ادریس نے کہا کہ جیا علی سے قبل ان کی شادی 25یا 26برس کی عمر میں ہانگ کانگ میں چینی خاتون سے ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ چینی خاتون نے ان سے شادی کرنے کیلئے مذہب تبدیل کیا تھا، اس خاتون سے وہ 10برس تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہے، ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ عمران ادریس نے کہا کہ ان کی پہلی اہلیہ بھی بہت اچھی خاتون تھی اور ابھی کچھ عرصہ قبل ہی ہم نے راہیں جدا کی تھیں۔
وقت اشاعت : 24/06/2021 - 21:24:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :