پڑوسی کے گھر پر انڈے پھینکے پر جسٹن بائیبر پر 90 ہزار ڈالر جرمانہ

جمعرات 10 جولائی 2014 11:59

پڑوسی کے گھر پر انڈے پھینکے پر جسٹن بائیبر پر 90 ہزار ڈالر جرمانہ

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے پاپ اسٹار جسٹن بائیبر کو اپنے پڑوسی پر انڈا پھینکنے کے جرم میں 8 ہزار 900 ڈالر جرمانہ کے ساتھ ساتھ 5 روز تک کمیونٹی سروس اور 2 سال تک عدالتی نگرانی میں رہیں گے۔ جسٹس بائیبر کے پڑوسی نے الزام عائد کیا تھا کہ پاپ سنگر نے ان کے گھر پر انڈے پھنکے جس کی ویڈیو بھی ان کے پاس موجود ہے جس پر عدالت نے گزشتہ روز پاپ اسٹار کو متاثرہ خاندان سے 100 گز دور رہنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ویڈیو ثبوت کی بنا پر جسٹن بائیبر پر 8 ہزار 900 ڈالر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں 5 روز تک کمیونٹی سروس اور غضے پر قابو پانے کے لئے 12 ہفتہ وار اینگر مینیجمنٹ کورسز بھی مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے کینیڈین سنگر 2 سال تک عدالتی نگرانی میں بھی رہیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹن بائیبر نے رواں برس جنوری میں اپنے پڑوسی کے گھر پر انڈے پھینکے تھے جس پر پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی کے دوران ان کے دوست کو حراست میں لے کر بدمعاشی کے جرم میں 9 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

وقت اشاعت : 10/07/2014 - 11:59:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :