اداکارہ نادیہ حسین کی ملازمہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
جمعرات 1 جولائی 2021 17:48
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین اپنی ملازمہ سے کہہ رہی ہیں کتنی بار تمہیں سمجھایا ہے کہ جب بجلی جھٹکے مارے تو پیچھے سے مین سوئچ آف کردیا کرو لیکن تم ہر وقت موبائل میں لگی رہتی ہو۔نادیہ حسین ملازمہ کو ڈانٹتے ہوئے مزید کہہ رہی ہیں کہ مہینے میں دوسری بار میری مشین جلی ہے صرف تمہاری وجہ سے۔ اس کے علاوہ نادیہ اپنی ملازمہ کو بجلی کا زیادہ بل آنے پر بھی ڈانٹتی ہوئی نظر آئیں۔
(جاری ہے)
اور کوئی تیسرا شخص دروازے کے پیچھے سے ان کی یہ ویڈیو بنارہا ہے۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ نادیہ حسین کے ملازمہ کے ساتھ کیے جانے والے اس سلوک کی مذمت کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی لوگ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے نادیہ حسین کو ملازمہ کے ساتھ اس طرح بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔لیکن کچھ صارفین نادیہ حسین کے حق میں بھی بولتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ ملازمہ کی غلطی ہے جب اسے کہا گیا ہے کہ گھر کی چیزوں پر دھیان دو تو اس کا دھیان گھر کے بجائے موبائل پر ہے۔ غلطی پر ہی ڈانٹ پڑتی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کام والی ملازمائیں بھی بہت تنگ کرتی ہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ حقیقت نہیں بلکہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کا منظر لگ رہا ہے۔ دوسری جانب نادیہ حسین کی جانب سے ابھی تک اس وائرل ویڈیو کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی ہے یا ڈرامے کی شوٹنگ کا کوئی منظر۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Grace Phipps
Deepika Padukone
Sushant Singh Rajput
Saba Faisal
Sikander Rizvi
Suhaee Abro
Waris Baig
Matt Walsh
Christina Ricci
ishal fayaz
Mohammed Irfan
Amanat Ali
Showbiz News In Urdu
-
شاہ رخ خان کی دیپیکا پڈوکون کی نومولود بیٹی کو دیکھنے کیلئے ایچ این ریلائنس فائونڈیشن ہسپتال آمد
-
حاسدین کبھی کامیابی حاصل نہیں کرتے، اداکارہ خوشبو
-
کبھی سوچا بھی نہ تھا راجیش کھنہ کی بیٹی سے میری شادی ہوگی: اکشے کمار
-
سیاست میں انٹری ، وجے نے آخری فلم سائن کرلی
-
اداکارعمران خان کی واپسی ، عامر خان نیٹ فلکس کیلئے کامیڈی فلم بنائیں گے
-
2200 کروڑ کا آن لائن فراڈ : بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
سونم کے سسر نے بیٹے اور بہو کیلئے لندن میں 231 کروڑ کا عالیشان گھر خرید لیا
-
عائشہ عمریا کوئی اور! نامناسب لباس میں ڈانس ویڈیو وائرل