بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور رکشا ڈرائیور بن گئیں

اتوار 13 جولائی 2014 17:20

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور رکشا ڈرائیور بن گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی نئی فلم سنگھم ریٹرنز میں رکشا چلائیں گی۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ انہیں فلموں میں ایکشن سین ناپسند ہیں اور وہ اس قسم کے مناظر عکسبند کرانے سے اجتناب برتتی ہیں لیکن ہدایت کار روہت سیٹھی کی بات کچھ مختلف ہے، ان کی فلموں میں اداکاروں کی حفاظت کے تمام پہلووٴں کو مدنظر رکھا جاتا ہے اسی لئے وہ ان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں اور شائقین انہیں نئی فلم سنگھم ریٹرنز میں رکشا چلاتے ہوئے دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سنگھم ریٹرنز میں کرینہ کپور کے مد مقابل ہیرو کا کردار اجے دیو گن ادا کررہے ہیں اور یہ فلم روان برس ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 13/07/2014 - 17:20:50

Rlated Stars :