اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کا کرن راو اور عامر خان کی طلاق پر ردعمل
تمام الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں، اس قسم کی خبروں سے تکلیف پہنچی، نہیں جانتی سچ کیا ہے: نوجوان اداکارہ کا بیان
محمد علی اتوار 4 جولائی 2021 00:02
(جاری ہے)
امین حاجی کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ عامر شاید کام کی وجہ سے گھر کو وقت نہیں دے پا رہے ہوں، اسی وجہ سے دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔
عامر اور کرن کی علیحدگی کی کئی وجوہات بیان کی جارہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی اور آگیا ہے، اس کی میں تردید کرتا ہوں کیونکہ ایسا ہوتا تو مجھے ضرور علم ہوتا۔ امین حاجی کا مزید بتانا ہے کہ عامر خان اور کرن کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔ دونوں کے درمیان لاک ڈاون کے دوران اختلافات شدت اختیار کیے جس کے بعد دوستوں نے مل کر دونوں میاں بیوی کے اختلافات ختم کروانے کی بھرپور کوشش کی۔ امین حاجی کا بتانا ہے کہ یہ تمام صورتحال ان کیلئے بہت تکلیف دہ تھی، انہوں نے عامر اور کرن سے التجا کی تھی کہ وہ علیحدہ نہ ہوں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر اس طلاق کی ممکنہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا جانے لگا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی صارفین نے اس طلاق کی مبینہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا اور کہا کہ جلد ہی عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی شادی کی خبریں آئیں گی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی ممکنہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں، کیونکہ ان سے مسٹر پرفیکشنسٹ کے تعلقات کی خبریں گذشتہ کچھ سال سے زیر گردش تھیں۔ کچھ صارفین نے تو یہاں تک دعویٰ کردیا کہ عامر خان نے کرن راؤ کو فاطمہ ثنا شیخ کی وجہ سے ہی طلاق دی ہے، ایک صارف نے کہا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کا صرف قد چھوٹا ہے، باقی ان کے کام بڑے ہیں۔ ایک اور صارف نے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں پیشگی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ اُمید ہے کہ یہ شادی زیادہ دیر چلے گی۔ ٹویٹر صارفین نے کہا کہ عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کا تو 2016ء کی فلم ''دنگل'' کے بعد ہی خدشہ تھا ، کیونکہ کچھ لوگوں کا تب سے ہی یہ اندازہ تھا کہ عامر خان کا اگلا ہدف اداکارہ فاطمہ ثنا ہوں گی۔ یہ شخص اپنے مذہب میں چار بیویوں کے اصول کو خاموشی سے پورا کر رہا ہے۔ عامر خان اور کرن راؤ نے اپنے مشترکہ بیان میں طلاق کی وجہ نہیں بتائی جبکہ اپنا نام عامر خان سے جوڑے جانے پر فاطمہ ثنا شیخ کا بھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ ابتدائی طور پر فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان کے درمیان 2017ء میں تعلقات کی چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب دونوں نے میگا بجٹ فلم ''ٹھگس آف ہندوستان'' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ خیال رہے کہ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی اور طلاق کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان اوراہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے اذان کی پرورش مل کر کریں گے۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے اپنی شادی کے خوبصورت 15 سال بہترین اندازمیں گزارے ۔ ان سالوں میں خوشیاں بھی تھیں اور ہمارا رشتہ یقین، احترام اورمحبت پرمبنی تھا۔ دونوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں لیکن زندگی کے اس نئے مرحلے میں ہم میاں بیوی نہیں ہوں گے لیکن ہم اپنے بیٹے کے والدین اور ایک فیملی کی طرح ہی رہیں گے۔ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی اور طلاق کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان اوراہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے اذان کی پرورش مل کر کریں گے۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے اپنی شادی کے خوبصورت 15 سال بہترین اندازمیں گزارے ۔ ان سالوں میں خوشیاں بھی تھیں اور ہمارا رشتہ یقین، احترام اورمحبت پرمبنی تھا۔ دونوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں لیکن زندگی کے اس نئے مرحلے میں ہم میاں بیوی نہیں ہوں گے لیکن ہم اپنے بیٹے کے والدین اور ایک فیملی کی طرح ہی رہیں گے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Azan sami khan
Patrick J. Adams
Colin Farrell
Michael Keaton
Ellen Page
Justin Bieber
Taylor Dooley
Nicky Whelan
Sonal Chauhan
Sarang Kazi
Sebastian Stan
Rosie Huntington-Whiteley
Showbiz News In Urdu
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی کے مقابلے یکم جون سے ہوں گے،ڈپٹی کمشنرگجرات
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا