دلیپ کمار فنِ اداکاری کا ایک عہد تھا جو تمام ہوا : بلاول بھٹو

بدھ 7 جولائی 2021 21:00

دلیپ کمار فنِ اداکاری کا ایک عہد تھا جو تمام ہوا : بلاول بھٹو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمار فنِ اداکاری کا ایک عہد تھا جو تمام ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دلیپ کمار جیسے عظیم اداکار کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ناقابلِ پر رہے گا ان کا فن لازوال ہے،سائرہ بانو سے تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں، دلیپ کمار کے پرستاروں سے بھی تعزیت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرٹ کا دلدادہ اور فنکار کا قدردان ہے، دلیپ کمار کے پاکستانی پرستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے،آرٹ اور آرٹسٹ کو سرحدوں میں بانٹنا ممکن نہیں، فن کی وارث پوری انسانی ذات ہوتی ہے،دعاگو ہوں اللہ تعالی مرحوم دلیپ کمار کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 07/07/2021 - 21:00:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :