ہیری اور میگھن کے انٹرویو کی ایمی ایوارڈز میں نامزدگی پر تنقید

اوپرا ونفری نے انٹرویو کی تصدیق کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا، میڈیا رپورٹ

جمعرات 15 جولائی 2021 16:57

ہیری اور میگھن کے انٹرویو کی ایمی ایوارڈز میں نامزدگی پر تنقید
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) معروف امریکی میزبان اوپرا وِنفری کو دیئے گئے تہلکہ خیز انٹرویو کے ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے پر شہزادہ ہیری اور اٴْن کی اہلیہ میگھن مارکل کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی مبصر فل ڈیمپیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ ہیری اور میگھن کو اس انٹرویو میں اجازت دی گئی تھی کہ وہ مکمل جھوٹ اور غیر تصدیق شدہ حقائق بیان کریں اور اوپرا ونفری نے اس کی تصدیق کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا‘۔

شاہی مبصر نے مزید کہا کہ ’اٴْن کے خیال میں صحافتی اعتبار سے یہ بہت ہی غلط ہے، ہوسکتا ہے کہ اس انٹرویو کو لاکھوں افراد نے دیکھا ہو اور یہ بہت ساری سرخیوں کا حصہ بنا ہو لیکن یہ واضح طور پر صحافت نہیں تھی‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کا معروف امریکی میزبان اوپرا وِنفری کو دیا گیا تہلکہ خیز انٹرویو ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/07/2021 - 16:57:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :